مسلسل چار میچ ہارنے کے بعد آخری نمبر پر پہنچی دہلی ڈیئر ڈیولس اپنے میدان
پر گزشتہ میچ ہارنے کے بعد دباؤ جھیل رہی کنگز الیون پنجاب موہالی میں
اتوار کو جیت کی تلاش میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔پنجاب نے آٹھ میچوں میں تین
میچ جیتے ہیں اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے
نمبر پر ہے جبکہ دہلی ہمیشہ کی طرح اپنی مایوس کن کارکردگی کی بدولت گزشتہ
مسلسل چار میچوں میں شکست کا سامنا کے بعد سات میچوں میں پانچ ہار کے ساتھ
آخری نمبر پر ہے۔اس کے پاس فی الحال صرف چار پوائنٹس ہیں۔